اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور نے عدالت میں سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آئی نائن تھانے میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا کہ وہ سرکاری ڈیوٹی کی وجہ سے عدالت میں حاضری سے قاصر تھے۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت آج ہوگی۔

latest urdu news