سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔
ریاض، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ اہل اور قابل افراد کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے اعلان کیا کہ مختلف شعبوں میں قابل اور باصلاحیت ملازمین کو سعودی شہریت دی جائے گی۔
شاہی فرمان کے مطابق سعودی شہریت سائنس دانوں، طبی پیشہ ور افراد، محققین، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیتوں کی حامل نامور شخصیات کو دی جائے گی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شہریت دینے کا مقصد وژن 2030 کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرنا، تخلیقی صلاحیتوں کو پرموٹ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ شاہی فرمان کے مطابق 2021 میں بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں شاندار صلاحیتوں اور کامیابیوں کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔