اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ماہرین فلکیات کی محرم کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی

ماہرین فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی

کراچی، ماہرین فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور چاند کی پیدائش 6 جولائی کو سہ پہر 3 بجکر 57 منٹ پر ہوگی۔

ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند کا دورانیہ 42 منٹ اور چاند کی بلندی 7 ڈگری ہوگی۔

ماہر فلکیات کے مطابق 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ مون سون کے بادلوں کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہےگا، محرم کے چاند کے زیادہ تر 7 جولائی کو نظر آنے کا امکانات ہیں۔

latest urdu news