اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محرم میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد

وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم کے دوران کچھ سوشل میڈیا ایپس بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا جسے وفاقی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران سوشل میڈیا ایپس کو بند نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط، فعال اور موثر بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محرم کے دوران جن مقامات پر جلوس اور مجالس ہوں گیں، وہاں موبائل سگنلز بھی بند کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محرم کے دوران 6 سے 11 محرم تک مختلف صوبوں سے 6 ایپلیکیشنز بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

latest urdu news