اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

عمران خان نے جیل میں نارواسلوک کی بنیاد پر بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیدی۔

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں بدسلوکی پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل میں ناروا سلوک کے باعث بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو بلایا، بانی پی ٹی آئی جیل میں انتظار کر رہے تھے اور رہنما 3 گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی نے اجلاس میں غیر موجودگی میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دیں جس میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلافات کو کھلے عام کرنے سے منع کیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اختلافات ختم کرنے کے لیے دونوں گروپوں کو جیل طلب کیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں