اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اٹھی

کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔

کراچی، کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی۔

لیاری، کیماڑی، ماڑی پور، بلدیہ سٹی اور اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ گزری، اللہ والا ٹاؤن، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، نیو کراچی، سرجانی، ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلشن معمار میں بھی عوام کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news