اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف کا محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے محرم الحرام کے مہینے کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف ضلعوں کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ضلعی تنظیم سازی کے بعد دیگر صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر گوجرانوالہ پہنچیں جہاں انہوں نے پارکوں کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے میٹرو بس منصوبے سمیت بڑی اور چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و تزئین و آرائش کا حکم دیا اور گوجرانوالہ میں ریاستی سطح کا پہلا جدید دل کا ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔

latest urdu news