اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت پنجاب کا بجلی صارفین کیلئے 2 بڑے سولر منصوبوں کا اعلان

حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

لاہور، پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر حکومت نے شمسی توانائی کے 2 پروگرام شروع کیے ہیں جن میں 50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پاور سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

200 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو رقم کا 25 فیصد رقم ادا کرنا پڑے گا جبکہ باقی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پلان کے مطابق پنجاب حکومت صارفین کو خود سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پنجاب حکومت ضرورت مند لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ریلیف کا وعدہ عوام سے کیا تھا اسے انشاء اللہ پورا کریں گے۔

latest urdu news