اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محرم الحرام کے دوران 143 علمائے کرام کی تقاریر پر پابندی عائد

وزارت داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران متعدد علمائے کرام کی تقاریر پر پابندی عائد کردی۔

کراچی، وزارت داخلہ سندھ نے امن و امان کی وجوہات کے باعث محرم الحرام کے دوران متعدد علمائے کرام کی تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔

آئی جی سندھ نے صوبائی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر سفارش کی کہ سندھ کے 13 اضلاع کے 143 علمائے کرام کی اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کو خطرہ ہے اس لیے محرم کے مہینے میں ان پر پابندی عائد کی جائے۔

آئی جی کے مشورے پر وزارت داخلہ نے محرم کے دوران علمائے کرام پر پابندی کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے 13 اضلاع کے 143 علمائے کرام پر 60 دن کے لیے بیان اور سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

latest urdu news