اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ویرات اور انوشکا کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

سپر اسٹار ویرات کوہلی، جنہوں نے بارباڈوس میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شاندار فتح دلائی، اور ان کی اہلیہ، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما، اپنے دو بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کوہلی اور انوشکا ایک پرسکون ماحول میں رہنا چاہتے ہیں، شور اور لاکھوں مداحوں سے دور، جہاں وہ آزادانہ گھوم پھر سکیں ان کا ہدف ایک ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں نہ پہچان سکیں۔

ہفتہ کی شام ورلڈ کپ فائنل کے بعد ویرات کوہلی نے T20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیالیکن ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں ناکام رہنے والے ویرات نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں 59 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے۔

فائنل کے بعد ویرات کوہلی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سے گلے لگے اور رو پڑے، ویرات کوہلی نومبر کے مہینے میں 36 سال کے ہوجائیں گے، سابق بھارتی کپتان آج بھی فٹ ہیں لیکن وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے دوسرے بچے کے والدین بننے کے بعد سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے بچوں کے ساتھ لندن شفٹ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے قریبی ساتھیوں کیمطابق ویرات چونکہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، اس لیے وہ  برطانیہ میں مستقل ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ یورپ میں رہنے کو زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ یورپ کے زیادہ تر لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے اور اسکی وجہ سے انہیں معمول کی زندگی میسر رہے گی۔

latest urdu news