اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محرم الحرام کیلیے پنجاب میں کنٹرول روم قائم

محکمہ داخلہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کا کنٹرول روم قائم کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے 24 گھنٹے منسلک ہوگا۔

کنٹرول روم سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ کنٹرول روم یکم محرم سے فعال ہوگا۔

بیان کے مطابق کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں تعینات کیا گیا اسٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔

گریڈ 17 کے ایک افسر بھی موجود ہوں گے۔ محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری کا کنٹرول روم کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

latest urdu news