اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بنگلادیشی کرکٹر برین ہیمرج کا شکار

بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمرج ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کو کئی دنوں سے سر میں درد کی شکایت تھی اور جمعہ کو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان میں برین ہیمرج کی تشخیص کی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے عہدیدار دیب آشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کو شریان میں کہیں خون جم گیا ہے لیکن کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے نفیس اقبال بنگلہ دیش کے لیے 11 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے کھیل چکے ہیں اور وہ سابق کپتان اکرم خان کے بھتیجے ہیں۔

latest urdu news