سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ حکومت کیا ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کا بچہ بھوکا سو رہا ہے، اگر یہ ملک غریب رہے کیا آگے بڑھ سکتا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا: 40 فیصد بچے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں اور تیسری دنیا کے کئی ممالک ہم سے آگے ہیں اور ہم سوڈان سے بھی پیچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے علاوہ خطے کے تمام ممالک سے پیچھے ہیں۔ 1994-95 میں ہم پڑوسی ممالک سے آگے تھے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ متوسط طبقے کے پاکستانیوں کو مارا جا رہا ہے، یہاں 50 ہزار تنخواہ والوں سے ٹیکس لیا جاتا ہے، دو ہزار ایکڑ اراضی ہو تو کوئی بات نہیں، بجٹ میں آپ نے نوکری پیشہ لوگوں کے ٹیکس ڈبل کر دیے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ نے ایک لاکھ اور 75 ہزار کمانے والے کے ٹیکس ڈبل کر دیے، آپ نے ایم این ایز کے لیے 75 ارب رکھ دیے۔