قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر سکتے ہیں۔
لاہور، قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آئین کے دائرے میں رہ کر بھرپور احتجاج کریں۔
قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کتاب کی اہمیت بڑھ رہی ہے، آئین کی کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ اسکو پکڑ کر قسم کھالیں، آئین کو اسکی اصل شکل میں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ علامتی احتجاج اب بھی جاری ہے اور ہم بھی کرتے آئے ہیں، اپوزیشن اپنا احتجاجی مطالبہ پورا کرے اور آئین کے دائرہ کار میں رہ کر سارے معاملات کرے۔
قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کی سپریم کونسل ہے، عزم استحکام ملک کی بڑی ضرورت ہے اور سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے معاملات پر متحد ہونا چاہیے۔