اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور کی توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ضمانت منظور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک فیصل عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل پیش کئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد کے 2 تھانوں میں درج مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

latest urdu news