اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، نوازشریف

سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کے باہر پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو نہ جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے نہ عوام کے مسائل سے۔

یہ لوگ ہر محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی سیاسی کامیابی خیال کرتے ہیں۔ 7 سال پہلے پاکستان نے جن مسائل پر قابو پایا تھا آج وہ مسائل پھر سنگین شکل اختیار کر چکے ہیں لیکن انشاءاللہ مسلم لیگ ن کی مخلص اور محنتی قیادت اِن پر جلد قابو پا لے گی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 7 سال پہلے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسے مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لی گئی تھی لیکن 2018 میں ملک میں تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس نے عوام کیلئے سنگین مسائل پیدا کر دیے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے کیونکہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے۔

latest urdu news