اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کا ترنول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد، تحریک انصاف نے ترنول کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترنول جلسہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہونا تھا لیکن اسے ملتوی کردیا گیا، اب ہم عدالت سے استدعا کریں گے کہ ہمیں عاشورہ کے بعد جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، یہ حکمنامہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہوا تھا، کمشنر کے پاس اختیار نہیں ہے کہ اسے معطل کرے، جس لیٹر کی بنیاد پر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس لیٹر کو ہائیکورٹ میں پیش کریں گے، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کریں گے اور ہم آئین و قانون کے مطابق ہی جلسہ کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے بغیر سیاست مکمل نہیں ہوتی، ہم سب آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کوشاں ہیں۔

latest urdu news