اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غزہ: اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہروں پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں 5 صحافیوں اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ2 دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 87 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج اسرائیلیوں نے نصرت کیمپ پر حملہ کر کے فلسطینی صحافی امجد، ان کی اہلیہ اور1 بچے کوشہید کر دیا ہے اور جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر حملہ کر کے 3 فلسطینی صحافیوں کو بھی شہید کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 87 ہزار 700 افراد سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

latest urdu news