اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پایا تھا ، آج وہ شدت اختیار کرچکے ہیں ، نواز شریف

 

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔

سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک میں پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔

ن لیگی قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پایا تھا آج وہ مسائل ایک بار پھر سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرنا ہوگا۔

نواز شریف کا محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی جماعت ” عوام پاکستان پارٹی “ لانچ کردی ہے ، افتتاحی تقریب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے، ایک وقت تھا پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے امیر ملک تھا، یہ شکاری اور شکار کا نظام ہے، آج ہم بنگلادیش، ہندوستان اور نیپال سے پیچھے ہیں۔