اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری

توہین الیکشن کمیشن پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد، توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہوگی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ 2 سال سے زیرالتوا ہے، کیس کی سماعت 2 سال سے جاری ہے، گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔

latest urdu news