اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں ہونیوالی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔

کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے بعد تجارت معطل ہوگئی۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ جیسے ہی عمارت میں آگ لگنے کا پتہ چلا، اسی وقت ہی فائر فائٹرز آگ کو بجھانے کے لیے بھیج دیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق 1 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا تھا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔

latest urdu news