اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کی جیل میں بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ کے ذریعے بات کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی درخواست کے حوالے سے سماعت کی۔

درخواست پر جیل انتظامیہ نے عدالت کو جواب بھیجتے ہوئے کہا کہ جیل پالیسی کے مطابق ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو ملزمان کو اپنے رشتہ داروں سے واٹس ایپ کے ذریعے بات کرنے کی اجازت دیتا ہو۔

جیل انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی مہینے میں 2 بار بات کروائی جاتی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جواب جمع کرانے کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے ہفتے میں ایک بار عمران خان کی اپنے بیٹوں سے واٹس ایپ کے ذریعے بات کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیٹوں سے بذریعہ واٹس ایپ بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

latest urdu news