اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس :زرتاج گل اور عمر ایوب کی درخواست ضمانت 16 اگست تک ملتوی

گوجرانوالہ، 9 مئی کے ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور عمر ایوب کی درخواست ضمانت کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عمر ایوب پیش نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے وکلا نے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست دائر کی ہے اور وہ یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے، جے آئی ٹی کیجانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

latest urdu news