اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات والوں کی تابعداری کرتے رہیں گے، چوہدری وجاہت

عوامی خدمت بھی عبادت کا ذریعہ ہے، گجرات والوں کی تابعداری کرتے رہیں گے، چوہدری وجاہت

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ سیاست میں عوامی خدمت بھی عبادت کا ایک ذریعہ ہے، گجرات والوں کی تابعداری کرتا رہوں گا۔

چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ گجرات کے مسائل حل کرنے میں کبھی بھی عار محسوس نہیں کیا، جو بھی شخص میرے پاس کسی مسئلے کے سلسلے میں آیا، میں نے اسکی جہاں تک ہوسکا مدد کی۔

میرے والد چوہدری ظہور الٰہی شہید نے مجھے یہی پیغام دیا ہے کہ گجرات والوں کی تابعداری کرتے رہنا ہے، سائل کی مدد کرنی ہے اور میرے خاندان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ گجرات کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لانا ہے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی مضبوطی کیلئے ضلع گجرات میں اپنے سیاسی دھڑوں اور ساتھیوں کیساتھ مشاورت کرتا رہتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیاسی فیصلے مشاورت کے ذریعے کرتا ہوں، جب پارٹی فیصلہ کرلے تو اس پر کاربند رہتا ہوں، مجھے خوشی اور فخر ہے کہ ق لیگی رہنما و کارکنان میرے ساتھ ہر محاذ پر کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتی کیس میں چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت نہ پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

latest urdu news