اسلام آباد، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شہید برہان الدین مظفر وانی کشمیریوں کے عزم اور آزادی کی علامت ہے۔
حریت رہنما مشعال ملک نے برہان الدین مظفر وانی کے یوم شہادت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کا لگایا ہوا پودا ایک مضبوط درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے اور برہان وانی نوجوان کشمیریوں کے عزم کی علامت ہے جس نے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو واضح کیا۔
حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ برہان وانی نے غاصبانہ بھارتی فوج کا بہادری و استقلال کیساتھ مقابلہ کیا۔
مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما برہان وانی کی جدوجہد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور وہ اپنے خون کے ہر قطرے سے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج برہان وانی کا یوم شہادت منا رہے ہیں۔