اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں بلکہ قومی ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے، طاہر اشرفی

گوجرانوالہ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عزم استحکام کوئی آپریشن نہیں بلکہ قومی ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رات 8 بجے تھانے بند کردیئے گئے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اے پی سی بلائی ہے سب کے تحفظات سنے جائیں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، سانحہ 9 مئی کو ڈیڑھ سال بیت گیا لیکن ریاست کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید یہ کہنا تھا کہ جہلم کیس کا فیصلہ 20 سال بعد ہوا اور پتہ چلا کہ فیصلہ سنانے سے پہلے ہی ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی تھی، میرے نقطہ نظر میں ہمارے عدالتی نظام سے فوجی عدالتیں کئی درجے بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر محمود اشرفی انٹرنیشنل لیول پر تسلیم شدہ مسلمان عالم دین اور پاکستان میں آل پاکستان علماء کونسل کے موجودہ چیف ہیں۔

latest urdu news