اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہائی کورٹ کا جسٹس طارق محمود کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ

ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا مہم پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل بینچ کرے گا تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری فل کورٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں اور ہمیں عدلیہ کا ساتھ دینا چاہیے، اگر یہ معاملہ ادھر نہ رکا تو ہم اسلام آباد میں کانفرنس بلائیں گے۔

وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ جب عدلیہ کی آزادی پر حرف آیا تو ہم نے آواز اٹھائی، جج سب سے پہلے وکیل ہوتا، ہمیں کسی سیاسی جماعت سے امید نہیں ہے، جب بھی عدلیہ پر قدغن لگی ہم نے آواز اٹھائی، عدالتوں کو اپنا کام کرنے دیجئے، غلط کرتیں ہیں یا صحیح۔

latest urdu news