11کلاس کے طالب علم نے اپنے کیمسٹری ٹیچر کے ڈانٹنے پر اسے چاقو مار کر قتل کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام میں اس وقت پیش آیا جب کیمسٹری کے استاد راجیش نے ایک طالب علم کو اس کی خراب تعلیمی کارکردگی پر ڈانٹا تھا۔
مبینہ طور پر استاد نے طالب علم کو پوری کلاس کے سامنے ڈانٹا اور اس کے والدین سے رابطہ کرکے کہا انہیں سکول بلوایا۔
دوپہر کے وقت پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس ایک طالب علم استاد کے پاس آیا، ٹیچر نے اسے گھر جانے کو کہا، اسی طالب علم نے استاد پر حملہ کر کے اس پر چاقو کے وار کیے۔
اسکول کے دیگر طلباء نے واقعے کی اطلاع اسکول انتظامیہ کو دی اور کیمسٹری کے استاد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے طالب علم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔