اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی نان سٹاپ وارداتیں

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی نان سٹاپ وارداتیں، مردوں سمیت خواتین کی بھی موٹر سائیکل چوری

گجرات میں موٹر سائیکل چور گینگ بے لگام، ایک ہی دن میں 5 سے زائد موٹرسائیکل چوری۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے گاؤں نارووالی میں مسجد کے باہر سے نامعلوم چور محمد یوسف ساکن نارووالی کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔

گڑھی احمد آباد کے رہائشی رافع کی موٹرسائیکل اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔

سروس موڑ سے خاتون کبرٰی ناز کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی۔

مرغزار کالونی سے نامعلوم چور گلشن کالونی کے رہاشی فیضان مزمل کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔

شادمان کالونی سے نامعلوم چور اچاہ دارہ کے رہائشی ایاز احمد کی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے۔

پولیس تھانہ شاہین، لاری اڈہ اور سول لائن نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

latest urdu news