2کمسن بچیاں گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
کراچی، شہر قائد کے رکشہ ڈرائیور کی 2 کمسن بیٹیاں گھر میں پانی کی موٹر کی تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
سرجانی ٹاؤن تھانے کے سیکٹر 7 کے مکان نمبر 233 میں کرنٹ لگنے سے 2 بچیاں جان کی بازی ہار گئیں ہیں۔
بچیوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے شاہد عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، رکشہ ڈرائیور کی 7 سالہ بیٹی اقراء اور10 سالہ بچی مناہل کی شناخت ہوگئی ہے، یہ دونوںبچیاں سگی بہنیں تھیں۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اخلاق احمد نے بتایا کہ جوان بہنیں گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کی موٹر کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئیں ہیں۔
بجلی کا جھٹکا لگنے سے دونوں بچیاں بے ہوش ہوگئیں تھیں، انہیں پھر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں بہنوں کے مرنے کی تصدیق کردی۔