اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایشال فیاض نے اداکاری کو مشکل قرار دے دیا

لاہور، پاکستان کی مشہور اداکارہ اور شوبز ماڈل ایشال فیاض نے اداکاری کو مشکل کیریئر قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں ایشال فیاض نے کہا کہ محنت سے کچھ بھی ممکن ہے لیکن اداکاری کے مقابلے میں مجھے ماڈلنگ آسان لگتی ہے کیونکہ اس کے لیے میک اپ، فوٹو گرافی اور کپڑوں میں زیادہ کمال ہوتا ہے، تاہم اداکاری میں مکمل طور پر خود محنت کرنی پڑتی ہے۔

ایشال فیاض نے کہا کہ اگر مجھے ماڈلنگ اور اداکاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو میں اداکاری کا انتخاب کروں گی، اداکاری ہو یا ماڈلنگ، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اسے اچھی طرح کروں۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عیشال فیاض نے کہا کہ مداح فنکاروں کو فالو کرتے ہیں اور ان کی ہر حرکت سے متاثر ہوتے ہیں اس لیے فنکار بننے کے بعد ہم پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشال فیاض ایک مشہور پاکستانی اداکار اور ماڈل ہیں، جو 21 اکتوبر 1993 کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئیں۔

latest urdu news