اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق اسپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے سابق اسٹار کھلاڑی مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

سابق کرکٹر مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے تھے اور گزشتہ روز کوچنگ شروع کر دی تھی، انہیں انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر و اسپنر مشتاق احمد انگلینڈ کے نوجوان بولرز کے ساتھ بھی کام کریں گے کیونکہ وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پرجوش ہوں اور اب مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولرز کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر و اسپنر مشتاق احمد نے جنوری 1987ء میں 16 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا، ملتان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مشتاق احمد نے سکھر کے خلاف میچ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

latest urdu news