اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

200 یونٹس تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس

حکومت نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے صارفین کو ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ منسوخ کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی، جس کے تحت جولائی سے ستمبر 2024 تک صارفین کو ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی اور ماہانہ 50 یونٹ لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا۔

حکام کے مطابق ماہانہ 51 سے 100 یونٹ کے لائف لائن صارفین کے لیے یونٹ کی قیمت 7.74 پیسے برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ اس فیصلے سے تقریباً 26 ملین بجلی صارفین مستفید ہوں سکیں گے۔

latest urdu news