اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کے بغیر پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، فواد چوہدری

لاہور، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، آئین کی پاسداری نہیں کی گئی اور ججز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام فارم 47 پر کھڑا ہے، فارم 47 حکومت اپنے تحفظ کے لیے ہر وہ کام کر رہی ہے جس کے آئین پر سنگین اثرات مرتب ہونگے، حکومتی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے، ایک ایک کرکے تمام اداروں کو ملیا میٹ کیا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان تباہ و برباد ہوگیا ہے، ایف آئی اے، پولیس اور پراسیکیوشن تباہ ہو چکے ہیں اور اب عدالت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، جب آپ تمام اداروں کو تباہ کردیں تو ملک کیسے چلائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محنت کش طبقے کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے جینا ہے، وزیر خزانہ ہالینڈ کا باشندہ ہے، وہ پاکستانی عوام کے دل توڑ کر وطن واپس چلا جائے گا، پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کو لانا ہوگا، پاکستان میں سیاسی استحکام صرف عمران خان سے ہی ممکن ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب، امریکہ، یورپی یونین اور پوری دنیا کہتی ہے کہ آپ استحکام لائیں گے اور عدم استحکام تب ہی ختم ہوگا جب آپ عمران خان کو اپنے نظام میں قبول کریں گے اور عدم استحکام پاکستان کی ساکھ کے لیے خطرہ ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں