اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد مرد اور خواتین طلبا و طالبات امتحانات میں پاس ہوئے، لاہور بورڈ میں پاس ہونے والے طلبا و طالبات کی شرح 69 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

لاہور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے بتایا کہ آیان کاشف نے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کا تعلق دانش سکول سے ہے۔

امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو میڈلز اور ڈپلومہ پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے ہیں، طلباء و طالبات کو محنت کروانے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

latest urdu news