اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

روسی فوج میں خدمات سر انجام دینے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ماسکو، روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں 2 بھارتی مارے گئے ہیں اور درجنوں مزید لڑائی میں ملوث ہونے کے بعد جنگی علاقے میں پھنس گئے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکہ دہی کے ذریعے لڑنے پر آمادہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے دورے کے دوران صدر پیوٹن سے اس معاملے پر بات چیت کی۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، جو 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں، جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں اس معاملے پر بات کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 کے قریب بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکری کی پیشکش کے بہانے روس بلایا اور یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے بھی بھارتیوں کو فوج سے فارغ کرنے اور ان کی ملک واپسی پر سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں