اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔

وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کے پیش نظر اور جرم کے خدشے کو دیکھتے ہوئے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دینے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دیدی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کا عکس
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کا عکس

اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جس طرح کی قانون سازی چاہتی ہے عدلیہ اسے منظور کرے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا سے متعلق جو قوانین موجود ہیں ان میں اتنا دم نہیں ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں