اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فواد چوہدری کو 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے فواد چوہدری کا نام 2 ہفتوں کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے عارضی طور پر نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جمع کروانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام فارم 47 پر کھڑا ہے، فارم 47 حکومت اپنے تحفظ کے لیے ہر وہ کام کر رہی ہے جس کے آئین پر سنگین اثرات مرتب ہونگے، حکومتی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے، ایک ایک کرکے تمام اداروں کو ملیا میٹ کیا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان تباہ و برباد ہوگیا ہے، ایف آئی اے، پولیس اور پراسیکیوشن تباہ ہو چکے ہیں اور اب عدالت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، جب آپ تمام اداروں کو تباہ کردیں تو ملک کیسے چلائیں گے۔

latest urdu news