اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امریکہ: سمندری طوفان کی تباہی مچادی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

سمندری طوفان بیرل نے جنوبی امریکہ میں تباہ کن نقصان پہنچایا، 7 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے تیز ہواؤں اور 38 انچ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

سمندری طوفان نے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 پروازوں کو بھی متاثر کیا، تیز ہواؤں کے باعث گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور اشجار جڑوں سے اکھڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بیرل نے ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہ کن نقصان پہنچایا، جس سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

latest urdu news