اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

16 سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس :ملزم کی ضمانت کنفرم

16 سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کے کیس میں ملزم کو عدالت کیجانب سے ضمانت کنفرم کی جا چکی ہے۔

کراچی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ خود کشی کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ نہیں ہورہا ہے۔

عدالت نے گھر کے مالک کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کنفرم کردی۔

پولیس کے مطابق 14 مئی کو ملزم کیخلاف درخشاں تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج ہوا ہے۔

16 سالہ لڑکی 14 مئی کو خیابان بخاری میں بنگلے میں مردہ پائی گئی، بنگلے کے مالکان کے مطابق 16 سالہ لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔

latest urdu news