اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عزیز بھٹی شہید اسپتال سے نومولود بچی اغواء

گجرات کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال سے نومولود بچی اغواء کر لی گئی۔

والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جس نے ایک بچی کو جنم دیا جبکہ صبح فجر کے وقت بچی کے اغواء کا واقع پیش آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اغواء کے وقت مریضہ کے ساتھ آنے والی خاتون سو رہی تھی جس دوران بچی اغواء ہوئی۔

واقع کے فوری بعد ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار کی گرفتاری کے لیے اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا جبکہ اسپتال سے متصل سڑکوں کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جا رہی ہے۔

latest urdu news