اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عوام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل

اسلام آباد، عوام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل کردیا گیا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت کے نام سے ملتا جلتا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدری نے کہا کہ عوام پاکستان کو بطور پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ انتخابی قانون کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا اپنا نام ہونا ضروری ہے۔

محمد امجد چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی 5-4 سال سے موجود ہے اور ہمارے پاس ووٹربینک موجود ہے اگر ہمارے نام سے پارٹی درج ہوئی تو ہمارا الیکشن میں ووٹ بینک متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

latest urdu news