اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ، کیپٹن محمد اسامہ شہید

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جگہ کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوچکے ہیں، کیپٹن محمد اسامہ نے دہشتگردوں کیساتھ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان وطن عزیز کی بقا اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

latest urdu news