اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یونیورسٹی میں طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

راولپنڈی، بارانی یونیورسٹی میں طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیشن بھی تشکیل دے دیا ہے جس میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی 7 روز میں یونیورسٹی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی، کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر طالب علم کو یونیورسٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

4 جولائی کو متاثرہ طالب علم کی شکایت پر اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم بارانی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے، مقدمے میں ملزم انیب خان، منیب خان اور ان کے ساتھی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے یونیورسٹی ہاسٹل میں طالب علم سے زیادتی کی کوشش کی، ملزم نے یونیورسٹی ہاسٹل میں گھس کر دو طالبعلوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

latest urdu news