اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارتی فوجی قافلے پر حملہ، 5 فوجی ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے کے ٹرک پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ ضلع کے علاقے مچھیڈی، کنڈلی اور ملہار میں سڑکوں پر بھارتی فوجی گاڑیاں معمول کے مطابق گشت کر رہی تھیں کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم سے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کردیا۔

نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم سے بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کے بعد بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور قریبی جنگلات میں فرار ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد مزید کمک بھیج دی گئی ہے اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ واقعہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 الگ الگ مقابلوں میں 6 شہریوں اور 2 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیش آیا ہے۔

latest urdu news