لاہور، صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آزادی صحافت کے خواہ ہیں مگر سیلف آزادی کے نہیں۔
پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار میں صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج میں پروفیسر وارث میر کی یاد تازہ کررہا ہوں، زندگی میں انسان کو کافی مشکلات و چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنی رائے کا اظہار کرنا آسان ہے لیکن اس میں گروپ بندی بھی ہے، مجھ پر جتنی تنقید ہوئی ہے آج تک کسی پر نہیں ہوئی ہے، میں آزادی صحافت کا حامی ہوں، مگر سیلف آزادی کے خلاف ہوں۔
صدر زرداری نے کہا کہ آج مادر ملت فاطمہ جناح کا جنم دن بھی ہے اس کا بھی تذکرہ کرنا بہت ضروری ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ ٹی وی کیوں نہیں دیکھتے، تو میں کہتا ہوں کہ ہر چینل پر میری برائی ہوتی ہے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زراعت سمجھ نہیں آئی، اب زرعی انکم ٹیکس لگا رہے ہیں، ملک بنانے کے لیے صرف معاشی پالیسیوں کی ضرورت نہیں بلکہ بہت سی دوسری چیزوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، بڑے زمینداروں پر بھی ٹیکس لگایا جانا چاہیے، یہ بھی آئی ایم ایف کی ایک شرط ہے۔