اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

میں صدارتی انتخاب سے دستبردار نہیں ہوں گا اور آخری دم تک لڑوں گا، جوبائیڈن

واشنگٹن، امریکی صدر جو بائیڈن نے پارٹی ارکان پر واضح کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب سے دستبردار نہیں ہوں گے اور آخری دم تک لڑیں گے۔

کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان کو لکھے گئے خط میں جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور ووٹرز سے بات کی ہے اور ان کے تحفظات کو سنا ہے اور وہ اندھے نہیں ہیں، کسی اور نمائندے کے مقابلے میں مجھے بہتر جانتے ہیں، صدارتی امیدوار کی حیثیت سے جو بھی ذمہ داریاں ہیں انہیں بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔

بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اگر وہ مضبوطی سے یقین نہیں رکھتے ہوتے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے ووٹرز نے انہیں اپنا صدارتی امیدوار منتخب کرلیا ہے، انہیں میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور مشیروں کی بات سننی چاہیے یا مجھے اپنی رائی کا احترام کرنا چاہیے؟

بائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جمہوریت کا رستہ اپنائیں اور پارٹی متحد ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے۔

latest urdu news