اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 6 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا، تینوں مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے نجی ٹی وی چینل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت نکاح کیس کے بارے میں کہا ہے کہ کیس میں ہار جاؤں یا جیت جاؤں مجھے اس سے غرض نہیں ہے، عدت میں نکاح قرآن و حدیث کی کھلی مخالفت ہے۔

latest urdu news