اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملک کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم کی فوری ضرورت ہے، عشرت العباد

منڈی بہاؤالدین، سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ملک کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم کی فوری ضرورت ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں ویڈیو لنک سے خطاب میں عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہمیں مل کر لڑنا ہوگا، بہتر حالات کے لیے گڈ گورننس ضروری ہے اور میں پاکستان کیلئے پرامید ہوں۔

ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستانی عوام مضبوط ہوگی تو ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، اسی سلسلہ میں، میں بہت سے سیاسی دوستوں سے رابطوں میں ہوں۔

سابق گورنر عشرت العباد نے کہا کہ ملکی سنگیں حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، عوام صحت مند ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔

سابق گورنر کا یہ کہنا تھا کہ کئی سیاسی دوستوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور جلد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

عشرت العباد نے کہا کہ ملک کے مشکل حالات کے پیش نظر ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم کی فوری ضرورت ہے اور وہ سیاست میں واپس آنے اور پاکستان کی خدمت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

latest urdu news