اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ اسکیم کی منظوری دیدی

حکومت پنجاب نے روشن گھرانہ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ اسکیم کے تحت صارفین 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل خرید سکیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ باقی 90 فیصد سولر پینلز کی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیڈریشن نے 200 یونٹس کے ریلیف کی منظوری دی ہے، جس کے نتیجے میں عوام کے لیے راشن اور روٹی کی قیمت میں کمی سمیت کئی منصوبے شامل ہیں۔

روشن گھرانہ پروگرام منصوبے کے تحت 50 یونٹس سے 500 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین سولر پاور سسٹم کے اہل ہوں گے۔

روشن گھرانہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں غریب ترین فیملیز کو سولر پینل ملیں گے۔

latest urdu news